ETV Bharat / city

شہر سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل - unesco Creative Cities Network

یونسکو ایک عالمی ادارہ ہے جوکہ آرٹ، کلچرل اور تہذیب و تمدن کو تحفط فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ یونیسکو نے یہ کام سنہ 2004 میں شروع کیا تھا۔

شہر سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:26 AM IST

Updated : Nov 9, 2021, 12:24 PM IST

جموں وکشمیر کے شہر سرینگر کو 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل کیا گیا ہے۔ امسال سرینگر ملک کا واحد ایسا شہر ہے جو اس فہرست میں اپنی جگہ بنا پایا ہے۔

شہر سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل

ہر دو سال کے بعد یہ فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔ سرینگر پچھلی بار اس فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پایا تھا۔

سرینگر ایک تاریخی شہر ہے یہاں دیگر چیزوں کے علاوہ مختلف دستکاریوں کا سلسلہ بھی چلا آرہا ہے جو کہ شہر سرینگر کی ایک اپنی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے میں ایک اہم رول ادا کررہی ہے۔ یہاں کی دستکاری شہر سرینگر کی نہ صرف پہچان ہے بلکہ تہذیب و تمدن اور کلچر کی عکاس بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارا تجربہ اور ہماری محنت ضرور رنگ لائے گی'

یونسکو ایک عالمی ادارہ ہے جوکہ آرٹ، کلچرل اور تہذیب و تمدن کو تحفط فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ یونیسکو نے یہ کام سنہ 2004 میں شروع کیا تھا۔

یونیسکو نے ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جو کریٹیو سٹیز نیٹ ورک کے تحت اُن تاریخی شہروں کو اپنے اس نیٹ ورک میں شامل کرتے ہیں جو کہ اپنے کلچرل اور ورثے کو محفوظ فراہم کیے ہوئے ہیں۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے شہر سرینگر کے یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل ہونے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔

pm modi tweet
pm modi tweet

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ سرینگر شہر یونیسکو کریٹیو سٹیز نیٹ ورک مین شامل ہوا ہے جس میں دستکاری اور مقامی صنعت و حرفت کا خصوصی تذکرہ ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ یو سی سی این میں سرینگر کا تذکرہ اس شہر کے متحرک ثقافتی ورثے پر مہر تصدیق لگاتا ہے۔''میں سرینگر شہر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں''۔

Last Updated : Nov 9, 2021, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.