اس حساس بل پر پرچیوں کے ذریعہ ووٹنگ کرائی گئی۔ اس بل کے تحت لداخ بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہوگیا۔ بل کے حق میں 125 ارکان نے ووٹ دیا ہے جبکہ مخالفت میں 61 ارکان نے ووٹ دیا ہے۔
قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکزکے زیر انتظام علاقہ قرار دیے جانے کا فیصلہ دائمی نہیں ہے اور جوں ہی خطے میں حالات بہتر ہوں گے، اسے دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔