سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے پانچ افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل بصیر احمد کو تبدیل کرکے کنٹرولر امتحانات جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ عمر شفیع پنڈت سب ڈویژنل مجسٹریٹ نور آباد، جو سب رجسٹرار نور آباد کا اضافی چارج رکھے ہوئے تھے کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کشمیر بنایا گیا ہے۔ Five JK Officers Transferred
حکم نامے کے مطابق پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ اے سی ڈی کپواڑہ معراج الدین شاہ،کو تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل تعینات کیا گیا۔ وہیں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری ہلال احمد میر کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
سب رجسٹرار کولگام بشیر الحسن کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نور آباد تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار نور آباد اور کولگام کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: