ETV Bharat / city

جموں:متنازع بیان دینے کی پاداش میں بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج - بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف احتجا ج کیا جارہا ہے اور تھانہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما
بی جے پی رہنما
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 10:26 AM IST

Updated : Nov 2, 2021, 1:45 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد خطہ کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا اور متعدد پولیس اسٹشنز میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے مطالبے بھی کیے جارہے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں جموں کے تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں ایک ایف آئی آر نمبر 357/2021 زیر دفعات 295-A،505(2) درج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں: بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کو متنازع بیان دینے پر پارٹی نے نوٹس جاری کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی جموں و کشمیر اکائی کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا اور بی جے پی جموں و کشمیر اکائی کے صدر رویندر رینہ نے شدید الفاظ میں اس بیان کی مذمت کی۔

رویندر رینہ اور بی جے پی کی تادیبی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں سابق ایم ایل سی سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیے گئے بیان سے ایک فرقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہذا وہ 48 گھنٹوں کے اندر اس معاملہ پر اپنا موقف واضح کریں اور سرِعام معافی مانگیں۔

سابق ایم ایل سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ معاملہ کی تحقیقات تک ذرائع ابلاغ میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہ دیں۔

Last Updated : Nov 2, 2021, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.