سرینگر:جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں کووڈ 19کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے روز مزید 224 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں 112صوبہ جموں اور 112 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سری نگر میں ہفتہ کے روز 88 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، جموں ضلع میں 82، اُدھم پور میں 11، کٹھوعہ میں 8 ، بارہمولہ میں 7،گاندربل اور پلومہ میں پانچ پانچ ، ڈوڈہ اور بڈگام میں چار چار، کپواڑہ میں تین جبکہ راجوری میں دو اور سانبہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
وہیں پچھلے 24 گھنٹوں میں کسی کی کووڈ افراد کی موت واقع نہیں ہوئی ، اب تک اس وبا سے جموں میں2 ہزار 333 جبکہ کشمیر میں 2 ہزار 425 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں113 کووڈ افراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں 55 افراد جموں صوبے سے جبکہ 58 افراد کشمیر سے ہے۔ کشمیر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 403 جبکہ جموں میں504 افراد ہیں۔
مزید پڑھیں:
Jammu Corona Update: جموں میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ
سرکاری ذرائع کے مطابق بلیک فنگس کا کوئی بھی کیس 24 گھنٹوں میں رپورٹ نہیں کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں بلیک فنگس کیسز کی تعداد 51 ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔