ETV Bharat / city

سرینگر کے ایک نجی اسکول کو سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایت

فیس فیکزیشن کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس مظفر عطاری نے ایک حکنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے ٹنگہ پورہ میں واقع ٹائنی ہارٹز پرائیوٹ اسکول کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ اسکول کو درس وتدریس کے بجائے پیسہ بٹورنے کا ذریعہ بنایا گیا ہے ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 12:47 PM IST

جموں وکشمیر میں قائم پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی فیس کا تعین کرنے والی فیس فیکزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی ( ایف ایف آر سی) نے سرینگر کے ایک پرائیوٹ اسکول ٹائنی ہارٹز میں بدانتظامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک تاریخی فیصلے میں حکومت سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ نجی تعلیمی ادارے کا نظم ونسق اپنے تحویل میں لینے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بچایا جاسکے۔

فیکزیشن کمیٹی نے ٹنگہ پورہ میں واقع ٹائنی ہارٹز پرائیوٹ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کی جانب سے کئی شکایات موصول ہوئی تھی، جن کو زیر غور لاکر کمیٹی نے یہ احکامات صادر کئے ہیں۔ حکمنامے میں پرنسل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن محکمے کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ٹائنی ہارٹز نامی اسکول کے لیے ایک منظم ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کریں تاکہ اسکول میں زیر تعلیم تقریباً ایک ہزار طلبہ کا مستقبل بچایا جا سکے۔

مزید پرھیں:

مظفر عطاری نے مذکورہ اسکول میں بد انتظامی کے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں۔ جس میں غیر قانونی طور بچوں سے ایڈمیشن فیس وصولنے، اسکول میں طلبہ اور سٹاف کے لئے کوئی قابل اطمینان سہولیت دستیاب نہ ہونے اور کلاس رومز کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کے علاوہ دیگر انکشافات بھی کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.