مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں آج جسمانی طور پر معذور افراد کی ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا۔
اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے رکھے تھے جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران اسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بھٹ نے کہا کہ حالی میں سرکار کی طرف سے کلاس فورتھ لسٹ نکالی گئی جب کہ معذور افراد کی لسٹ اب تک نہیں نکالی گئی جو سراسر ناانصافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان گزیٹیڈ الکٹرک ایمپلائیز کا احتجاج
دفعہ 370 ہٹانے سے پہلے مرکزی حکومت نے معذور افراد کی باز آبادکاری کی یقین دہانی کی تھی لیکن موجودہ گورنر انتظامیہ اب تک ہمارے ساتھ کیے گیے وعدے پوری نہیں کرسکی۔