مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج جموں و کشمیر نان گزیٹیڈ الکٹرک ایمپلائیز یونین کی طرف سے یومیہ کم اجرت کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے ہوئے تھے۔ جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران ملازمین کے صدر عمر بٹ نے کہا کہ ملازمین کئی سالوں سے کم اجرت پر کام کر رہے ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس سے ہمارے گھر کا گذارا نہیں ہورہا ہے۔ کم اجرت ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ سے ان کی تمام مانگوں کو پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں گوجر بھون تعمیر کیا جائیں: ڈاکٹر دیو آنند گوجر