ETV Bharat / city

کیا انصاف صرف امیروں کے لئے ہے؟ غریبوں کا کوئی نہیں ہے؟

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نارکرہ کے کچھ افراد نے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے تحصیلدار بڈگام کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں کے مطابق ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہیں۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 9:03 PM IST

احتجاجی افراد کے مطابق ان کے یہاں زمین کا مسئلہ چل رہا تھا جس کے بعد عدالت نے اس سڑک پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل تحصیلدار بڈگام موقع پر پہنچے اور سڑک کو کھولا۔

احتجاجیوں نے تحصلیدار بڈگام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار نے ان کی کچھ بھی نہیں سنی اور عدالت آرڈر کو نظر انداز کرکے دوسری پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انصاف کے بجائے جیل میں ڈالا گیا۔

'کیا انصاف صرف امیروں کے لئے ہے'

احتجاجی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ " زمین کے معاملے پر دونوں فریقین کی بات سننی تھی مگر تحصیلدار بڈگام نے صرف ایک فریق کی بات سنی اور دوسرے فریق کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'کیا انصاف صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو امیر ہے؟ کیا غریبوں کے لئےانصاف کی کوئی گنجائش نہیں ہے؟'

احتجاجیوں نے یہ بھی کہا کہ تحصیلدار نصرت عزیز نے ان سے کہا تھا کہ 'دونوں فریقین پولیس اسٹیشن میں آجائیں وہیں پر معاملے کا حل کیا جائیگا، لیکن وہاں دوسری پارٹی کو نہیں بلا کر ہمارے آدمیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔'

احتجاجیوں نے ڈی سی بڈگام سے گزارش کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ جن لوگوں کو بے گناہ گرفتار کرلیا گیا ہے ان کو رہا کیا جائے۔۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام میں ضلع اسپتال تعمیر کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر

وہیں تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ سے امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہاں پر امن و قانون کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے ان افراد کو گرفتار کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فریقین کا اندرونی مسئلہ ہے اور انہیں اسے حل کرنا چاہئے اور عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.