ETV Bharat / city

کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات 6 ستمبر تک معطل رہیں گی - इंटरनेट मोबाइल सेवाएं निलंबित

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا نے کہا ہے کہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو پیر کی سہ پہر تک معطل رکھا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 5:37 PM IST

وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 6 ستمبر تک ہنوز بند رہیں گی۔ اگرچہ گزشتہ روز آج سے موبائل و انٹرنیٹ سرویس کو بحال کرنے کی امید کی جارہی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب وادی کی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے تک خدمات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بزرگ علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد یکم ستمبر کی رات دیر گئے وادی بھر میں براڈبینڈ اور موبائل کالنگ سروس کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد 3 ستبر جمعہ کی شام کو براڈبینڈ اور موبائل کالنگ سروسز کو بحال کردیا گیا تاہم موبائل انٹرنیٹ خدمات ہنوز بند ہیں۔

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا نے کہا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس پیر کی سہ پہر تک معطل رہی گی کیونکہ سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والی ایجسیوں سے طلب کی گئی رپورٹ کے مطابق موبائیل انٹرنیٹ کے ذریعہ متعدد شرپسنر عناصر کی جانب سے افواہیں اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر لوگوں کو اکسانے اور تشدد بھڑکانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے حمایت یافتہ ہافتہ ہینڈلر اور اندرون ملک قوم دشمن عناصر مل کر صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور امن و امان کو خراب کرسکتے ہیں۔ ان کی ناپاک کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

داخلہ سکریٹری نے مزید کہا کہ کشمیر وادی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جایے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.