عالمی یوم یوگا کے موقع پر سرینگر میں مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے فوج کی طرف سے سب سے بڑی تقریب 'اقبال پارک' سرینگر میں منعقد کی گئی جس میں مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لیا۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یوگا انسٹرکٹر نے کہا کہ 'موجودہ عالمی وباہ میں ذہنی دباؤ کے لیے یوگا ضروری ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'یوگا کرنے سے جسم میں قوت برداشت اور قوت ہاضمہ میں طاقت بڑھ جاتی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں :'یوگا، تمام بیماریوں کا علاج ہے'
ہم آپ کو بتا دیں کہ عالمی یوم یوگا ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن طلوع آفتاب جلدی اورغروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے ۔
اس برس انٹرنیشنل یوگا ڈے 2021 (International Yoga Day 2021 Theme) کا موضوع 'یوگا فار ویل بیئنگ' (Yoga for Well Being)' ہے۔