سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پہلی بار International Mountain Day منایا گیا۔ جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے adventure اور trekking کے ساتھ وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پیکس ایڑوینچر الپین کلب کے صدر جمشید احمد نے بتایا کہ ہم نے انٹرنیشنل موٹین ڈے منایا اور اس پروگرام میں کشمیر کے مشہور و معروف ایڑوینچر سپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں نے شمولیت کی اور اپنے خیالات رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لوگ کھیلوں کی طرف مائل ہو چکے ہو تاکہ وہ غلط کاموں سے دور رہیں۔ ہم پیکس ایڑوینچر الپین کلب اپنے ساتھ نوجوانوں کو کشمیر کی مختلف جگہوں پر لیتے ہے اور trekking کراتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس دوران پروگرام میں شرکت کرنے والے ایڑوینچر سپورٹس کھلاڑیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ایسے بیداری پروگرام آنے والے وقت میں اور ہونے چاہئیں تاکہ اور نوجوان اس میں شمولیت کریں۔