ETV Bharat / city

International Mountain Day:پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر Sher i Kashmir International Convention Centre میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر کوہ پیمائی کے حوالے سے تصاویر اور کوہ پیمائی کے لیے درکار چیزوں کی نمائش کی گئی۔

عالمی یوم کوہ پیما پر تقریب کا انعقاد
عالمی یوم کوہ پیما پر تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 8:47 PM IST

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے International Mountain Day کے موقع پر سرینگر میں منعقد تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان، ٹورازم سکریٹری سرمد حفیظ، ڈائریکٹر غلام نبی اتو نے یوم کوہ پیما کے دن کی اہمیت اور خطے میں اس کے لیے موزوں مقامات کے بارے میں باتیں کی۔

عالمی یوم کوہ پیما پر تقریب کا انعقاد

اس کے علاوہ اس شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق خان نے کہا کہ 'گزشتہ چند مہینوں سے وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کافی تقریبات منعقد کی گئی ہیں جس کا نتیجہ آپ دیکھ رہے ہیں کی امسال وادی آنے والے ٹورسٹ کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ ہم وادی کے ٹورازم Tourism in Jammu and Kashmir کو صرف چند مقامات تک ہی محدود نہ رہنے دیں بلکہ دیگر مقامات کو بھی اس نقشے پر لائیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ وادی کو ایڈونچر ٹورازم Adventure Tourism کے عالمی نقشے میں لا سکیں۔

وہیں سرمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 'وادی کے پہاڑ بہت خوبصورت ہیں۔ کوہ پیمائی کرنے کے لیے یہاں کئی بہترین مقامات ہیں۔ وادی کے تمام ٹریکنگ کے راستوں کو کھول دیا گیا ہے اور جو ٹورسٹ گائیڈ ہیں اُنہیں بی ایل ایس ٹریننگ دی جا رہی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اس اثاثے کو تفظ فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ''75 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے تاکہ وہاں بھی سیاحت کو مزید بحال کیا جاسکے۔ پہلی بار موسم سرما میں سونمرگ کھول رکھا گیا ہے۔

وہیں ماؤنٹ ایوریسٹ فتح کرنے والے کپوارہ کے رہنے والے حوالدار محمد اقبال خاں اور وادی کے 50 سے زائد علاقوں کی ٹریکنگ کرنے والی بنگلور کی رہنے والی نمرتا نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے اپنے سفر اور ماحول کو صاف رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.