ETV Bharat / city

سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کی ضرورت: کے سی سی آئی - ट्रैवल एजेंट्स एसोसिएशन ऑफ कश्मीर के अध्यक्ष फारूक अहमद कथू

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر شارجہ کے درمیان پہلی بین الاقوامی پرواز جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے:کے سی سی آئی

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:32 PM IST

مرکزی حکومت نے سرینگر ہوائی اڈے سے سرینگر شارجہ پرواز سروس کا اعلان کیا۔ یہ اعلان جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر شہری و ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندھیا نے کشمیر دورے کے دوران کیا تھا۔ اس اعلان سے وادیٔ کشمیر کے تاجر اور سیاحت سے جڑے افراد خوش نظر آرہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جانا چاہئے۔

سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے:کے سی سی آئی

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر شارجہ کے درمیان پہلی بین الاقوامی پرواز جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے براہ راست بین الاقوامی رابطہ ہوگا جو جموں و کشمیر کے عوام کا ایک طویل مطالبہ ہے۔
ہم آپ کو بتادیں سنہ 2010 میں مرکزی حکومت نے سرینگر اور دبئی شہروں کے مابین پرواز شروع کی تھی لیکن چھ ماہ کے بعد اس سروس کو بند کردیا گیا تھا۔ سرینگر سے بین الاقوامی پرواز سروس شروع کرنا عوام و تاجروں کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے لیکن ابھی تک حکومت نے اس مطالبے میں سنجیدگی نہیں دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر: زہریلی گیس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پہلے آلے کی ایجاد

کے سی سی آئی صدر شیخ عاشق کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت اور دیگر شہروں میں پرواز شروع کرنے سے وادی کی ہینڈی کرافٹ اور دیگر مصنوعات کی تجارت میں آسانی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ تجارت کے علاوہ سیاحت کو بھی کافی فروغ مل پائے گا، کیونکہ فی الوقت سیاحوں کو سرینگر تک کنیکٹنگ فلائٹ سے آنا پڑرہا ہے جو سفر کرنے کے لئے کٹھن ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر: خشک میوہ جات کی کمی، بازار ویران

وہیں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے صدر فاروق احمد کتھو کا کہنا ہے کہ یہ اعلان خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو حکومت پر یقین ہوپائے۔

یاد رہے کہ سرینگر ہوائی اڈے سے آج تک کوئی بین الاقوامی خدمات جاری نہیں ہیں، جبکہ انتظامیہ حج کے ایام کے دوران سعودی عرب جدہ ہوائی سروس عارضی طور پر چلاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.