کشمیرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست بیرون ممالک سامان کی درآمد کرنے کی خاطر کارگو سروسز شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کی بے حد ستائش کی۔ Cargo Operations Begin From Srinagar Airport
کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے کہا کہ سرکار کے اس اقدام سے تجارتی برادری میں کافی خوشی ہے کیونکہ یہ تاجروں کی دیرینہ مانگ تھی جو کہ آج پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس مثبت پہل سے نہ صرف تجارتی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا، بلکہ درآمدات چبرآمدات میں قابل قدر اضافے سے معاشی ترقی کی راہ بھی ہموار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کاروباریوں کو اپنا مال برادری پہلے دہلی یا ممبئی اور پھر بین الاقوامی مقامات پر سامان بھیجنا پڑتا تھا۔ لیکن اس اقدام کے بعد اور بہت سی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کے ساتھ براہ راست بین الاقوامی مقامات پر روانہ کی جاسکتی ہیں جس سے مقامی کاروبار میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے۔
شیخ عاشق نے کہا کہ 'ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر کی تیز تر ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر ہوائی اڈہ اب بین الاقوامی کارگو کے گودام کا نگراں بھی ہے، ایسے میں اب سرینگر اور جدہ اور دبئی جیسے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان بھی براہ راست رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
صدر نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہفتے میں ایک یا دو بار سرینگر اور جدہ کے لیے بھی ہوائی پروازیں شروع کرنے کے لیے مرکز پر زور ڈالیں، تاکہ نہ صرف حج و عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات میسر ہو، بلکہ خطے میں برآمدات کو بھی فروغ ملے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق اب سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست بیرون ممالک سامان کارگو سروسز میں روانہ کیا جا سکتا ہے۔