ETV Bharat / city

Naval Training at Manasbal بھارتی بحریہ کی جانب سے مانسبل جھیل میں 33 برس کے بعد ٹریننگ کا آغاز

سری نگر کے این سی سی گروپ کمانڈر برگیڈئر کے ایس کلسی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جھیل مانسبل میں منعقد ہونے والے کیمپ میں جموں وکشمیر کے مختلف کالجوں سے قریب ایک سو کیڈٹس جن میں طالبات بھی شامل ہیں، حصہ لیں گی۔Naval training at Manasbal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 3:29 PM IST

سری نگر: بھارتی بحریہ نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع جھیل مانسبل میں 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بحال کیا ہے۔ سری نگر کے این سی سی گروپ کمانڈر برگیڈئر کے ایس کلسی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جھیل مانسبل میں منعقد ہونے والے کیمپ میں جموں وکشمیر کے مختلف کالجوں سے قریب ایک سو کیڈٹس جن میں طالبات بھی شامل ہیں، حصہ لیں گی۔Naval training at Manasbal

قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں نوے کی دہائی میں این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوا تھا۔ موصوف برگیڈئر نے کہا کہ کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس اس علاقے میں تربیت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکار کیڈٹس وہاں ان کے قیام و طعام کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا، 'یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس جگہ 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کی تربیت بحال ہو رہی ہے۔' برگیڈئر کلسی نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کی تربیت قوم کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہم کیڈٹس کو مسلح فوج میں داخل ہونے کے لئے بھی تربیت فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی مقصد ان کو ایک ذمہ دار شہری بنانا ہوتا ہے۔'

ان کا کہنا تھا، مانسبل جھیل میں ملی ٹنسی شروع ہونے کے بعد ٹریننگ معطل کی گئی تھی لیکن اب چونکہ حکومت اور سکیورٹی فورسوز کی کاوشوں سے صورتحال بہتر ہوئی ہے لہذا ہم نے بھی یہاں ٹریننگ بحال کرنے کا فیصلہ لیا۔' موصوف برگیڈئر نے کہا کہ ان 33 برسوں کے دوران نگروٹہ اور منسار جھیل میں ٹریننگ دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے آنے والے کیڈٹس کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Navy multilateral exercise: بھارتی بحریہ کی میلان 2022 ایگزرسائز وشاکھا پٹنم میں 25 فروری سے 4 مارچ تک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.