ETV Bharat / city

سرینگر: انکم ٹیکس کے کئی مقامات پر چھاپے

انکم ٹیکس محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر اور دہلی میں 15 تجارتی اور رہائشی مقامات پر چھاپوں کے دوران کچھ دستاویزات کو ضبط کرنے کے علاوہ 1.85 کروڑ نقدی اور 74 لاکھ کا سونا ضبط کیا گیا ہے۔

سرینگرمیں انکم ٹیکس کے چھاپے
سرینگرمیں انکم ٹیکس کے چھاپے
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 11:38 AM IST

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے جموں و کمشیر کے سرینگر میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے، جن میں سرینگر کے دو شاپنگ مالز بھی شامل ہیں۔

انکم ٹیکس عملہ، جن کے ساتھ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار بھی تھے، نے سول لائنز علاقے میں قائم دو شاپنگ مالز پر چھاپے مارے۔

مولانا آزاد روڈ اور ریذیڈنسی روڈ پر واقع ان شاپنگ کمپلیکسوں کی باریک بینی سے تلاشیاں لی گئیں۔ اس کے علاوہ نوہٹہ، نشاط، راجباغ اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔

انکم ٹیکس محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر اور دہلی میں 15 تجارتی اور رہائشی مقامات پر چھاپوں کے دوران کچھ دستاویزات کو ضبط کرنے کے علاوہ 1.85 کروڑ نقدی اور 74 لاکھ کا سونا ضبط کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان تاجروں نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جس کے پس منظر میں یہ کارروائی ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ ان میں ایک تاجر شاپنگ کمپلیکس اور ہاؤسنگ فلیٹز کا مالک بھی ہے اور اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرینگر کے تجارتی مرکز میں قائم یہ شاپنگ کمپلکس روشنی ایکٹ کے تحت لی گئی اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس کمپلکس پر 25 کروڑ روپئے خرچ کیے گیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجر گروپ ایک ٹرسٹ کے تحت اسکول بھی چلا رہا ہے اور یہاں سے بڑی رقم مختلف تجارتی امور کی انجام دہی کے لیے منتقل کی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک انجینئرنگ کنسلٹنسی نے اس تاجر گروپ کے اثاثوں کی قیمت بڑھا چڑھا کر پیش کی،تاکہ بنکوں سے زیادہ سے زیادہ قرض حاصل ہوسکے۔

انکم ٹیکس محکمےکے ترجمان نےکہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر ٹائمز کے دفتر کو بند کیے جانے کی مذمت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.