ETV Bharat / city

ترال: پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ سے عوام پریشان

معروف سماجی کارکن جی ایم کانٹرو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایتھنال کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل میں اب تیل خاکی اور دیگر چیزوں کی ملاوٹ سے پورے علاقے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 10:56 PM IST

Impure fuel
پٹرول اور ڈیزل

سب ضلع ترال میں گزشتہ کئی روز سے پٹرول میں ایتھنال کی ملاوٹ کی خبروں کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابسطہ ہے اور پٹرول میں ملاوٹ کی خبروں کے بیچ بالخصوص ڈرائیور پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل

ترال سومو اسٹینڈ سے وابسطہ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے افراد غیر معیاری تیل فراہم کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہو رہا ہے اور اکثر اوقات گاڑیاں مسنگ کرتی ہیں، لہذا انتظامیہ کو اپنے چیکنگ اسکارڈ تشکیل دے کر اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: سڑک کنارے فٹ پاتھ بنانے کی اپیل

معروف سماجی کارکن جی ایم کانٹرو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایتھنال کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل میں اب تیل خاکی اور دیگر چیزوں کی ملاوٹ سے پورے علاقے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انتظامیہ خواب غفلت سے کب بیدار ہو گا۔ یہ ایک سنگین صورتحال ہے جس پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ جی ایم کانٹرو نے مطالبہ کیا ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے والے افراد سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جائے اور قصور وار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.