ETV Bharat / city

لیلۃ القدر اور صدقہ فطر کی اہمیت

author img

By

Published : May 8, 2021, 11:28 AM IST

رمضان المبارک کی راتوں میں ایک رات شب قدر کہلاتی ہے جو بہت ہی خیر و برکت والی رات ہے۔ اس رات کو قرآن کریم میں ہزاروں مہینوں سے افضل بتلایا گیا ہے۔ گویا اس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔

maulana abdul rehman shams
مولانا عبدالرحمٰن شمس

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رات رمضان کے آخری عشرے میں ہوتی ہے لہزا اس آخری عشرے کا ایک لحمہ بھی ضائع نہ ہونے دیں۔

دیکھیں ویڈیو

رات کا بڑا حصہ عبادت میں گزاریں، تراویح اور تہجد کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔ تلاوت قرآن پاک زیادہ سے زیادہ کریں، درود و دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔

زندگی میں سر زد ہوئے اپنے گناہوں اور خطاؤں سے اللہ تبارک و تعالیٰ سے معافی طلب کریں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے لیلۃ القدر کی فضیلت اور صدقہ فطر کی اہمیت سے متعلق مولانا عبدالرحمٰن شمس سے بات کی تو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے اوپر ایک مہینہ آیا ہے جس میں ایک رات ہے جو کہ ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا گویا سارے ہی خیر سے محروم رہ گیا۔

شب قدر میں فرشتے اور حضرت جبرئیل علیہ السلام اترتے ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہر امر خیر کو لے کر زمین کی طرف اتراتے ہیں اور یہ خیر و برکت فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔ شب قدر میں جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے عبادت و ریاضت کے لئے کھڑا ہو، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آکسیجن سپلائی سے متعلق نوڈل آفیسر مقرر

وہیں مولانا عبدالرحمٰن شمس نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صدقہ فطر ادا کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شریعت نے امیر و غریب کے نام پر کوئی تفریق نہیں کیا، جو مسلمان صاحب نصاب ہیں۔ ان پر یہ واجب ہے کہ رمضان المبارک کے متبارک مہینے میں نماز عید سے قبل صدقہ فطر ضرور کریں۔ تاکہ غربب، مسکین اور نادار بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ وہیں جن کے پاس 52.5 تولہ چاندی یا اس کے برابر کی رقمز 7.5 تولہ سونا یا اس کے برابر رقم موجود ہو ان پر فطرہ واجب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.