ETV Bharat / city

IGP Kashmir on Sarpanch Killings: 'پنچوں وسرپنچوں کی حفاظت کے تئیں انتظامیہ متحرک'

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 8:25 PM IST

سرینگر ٹائیگورہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کشمیر زون پولیس کے انسپکٹرجنرل وجے کمار نے کہا کہ 'پنچوں اورسرپنچوں کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پرمحفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔ IGP Kashmir on Sarpanch Killings

IGP Kashmir on Sarpanch Killings
پنچوں وسرپنچوں کی حفاظت کے تئیں انتظامیہ متحرک

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پنچ اور سرپنچ عسکریت پسندوں کے لیے آسان ٹارگیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جن پنچوں اور سر پنچوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ٹائیگور ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا'۔ IGP Kashmir on Sarpanch Killings

انہوں نے کہا کہ 'پنچ وسرپنچ سافٹ ٹارگیٹ رہتے ہیں، جن کو زیادہ خطرات لاحق ہیں، ان کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں'۔

کولگام میں سرپنچ کو مارنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ہلاک سرپنچ پولیس کو مطلع کیے بغیر گھر گیے ہوئے تھے، جنرل وجےکمار نے کہاکہ 'تمام پنچوں وسرپنچوں کو تحفظ فراہم کرانے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں'۔

بتادیں کہ کولگام کے آڈورہ علاقے میں جمعہ کی شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے شبیر احمد میر نامی ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد انتطامیہ نے پنچوں وسرپنچوں کی حفاظت کے تعلق سے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.