ETV Bharat / city

تنخواہ نہ ملنے پر خواتین کارکنان کا احتجاج

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج آئی سی ڈی ایس کے ہیلپرس اور سپر واٸیزرس خواتین نے پرس کالونی میں کئی مہینوں سے تنخواہ نہ واگزار کرنے پر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

آئی سی ڈی ایس کارکنان کا احتجاج
آئی سی ڈی ایس کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 7:40 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جموں و کشمیر میں ہیلپرس اور سپر واٸیزرس خواتین نے کئی مہینوں سے تنخواہ واگذار نہ کرنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

آئی سی ڈی ایس کارکنان کا احتجاج

اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع سے وابستہ درجنوں ہیلپرس اور سپر واٸیزرس خواتین نے سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے کئی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رہنے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا ۔

احتجاج کے دوران ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر' ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون ہیلپر نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس ہونے کے باوجود بھی ہم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھا جس کے دوران ہماری کئی خواتین ہیلپرس کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں '

انہوں نے انتظامیہ سے پرزور لفظوں میں اپیل کی کہ ان کی تنخواہ جلد از جلد واگذار کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.