اس وقت موہن بگان 23 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرارہے جبکہ تراؤ ایف سی 18پوائنٹ، منروا پنجاب ایف سی 17 پوائنٹ، رئیل کشمیر ایف سی آٹھ میچوں میں 15 پوائنٹ، گوکھلم کیرالہ ایف سی 14 پوائنٹ کے ستھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔
چرچل برادرس 13 پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایزوال ایف سی 11 پوائنٹ اور ایسٹ بنگال 11 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں اور آ ٹھویں پوزیشن پر ہے۔
کیرالہ کے کوزی کوڈ کے ای ایم ایس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان گوکھلم کیرالہ ایف سی اور رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کاآغاز کیا۔ شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسر ے پر جم کر حملہ کیا۔
تمام ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول نہیں ہو سکا۔
دوسر ے ہا ف میں مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کاآغاز کیا اور 49 ویں م نٹ پر مایسن ربررٹسن کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
میزبان ٹیم کیرالہ ایف سی حملے کو ناکام بناتے ہوئے میچ میں واپس آ ئی اور جوابی حملہ کیا۔
کھیل کے اختتام تک گوکھلم کیرالہ ایف سی کی تمام تر کوشش کے باوجود اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔
رئیل کشمیر ایف سی نے ایک صفر سے میچ جیت کر آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی کی۔ اس جیت کے ساتھ رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔