ایک سینئر پولیس افسر نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ڈار کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو ہی پی ایس اے (DMS/22/PSA/137) کے تحت بٹہ مالو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت سرینگر کے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔"
مزید پڑھیں:سرینگر: اشرف صحرائی کے دو بیٹے گرفتار
اُنہوں نے مزید کہا کہ "ڈار ویسے تو كيری بارہمولہ کے ساکن ہیں۔ تاہم اس وقت گانگبنگ (حیدر پورہ) میں رہتے ہیں۔ وہ حریت کے رکن کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان کو تضحیک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے۔ اور سرینگر شہر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے'۔