ETV Bharat / city

Khurram Parvez Arrest: 'خرم کی گرفتاری کشمیریوں کی آواز دبانے کا ہتھکنڈہ'

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر کے معروف انسانی حقوق کارکن خُرم پرویز کی این آئی اے جانب سے گرفتاری پر میرواعظ کی قیادت والی علیٰحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس سمیت جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Reaction on Khurram Arrest: ’خرم کی گرفتاری کشمیریوں کی آواز دبانے کا ہتھکنڈہ‘

علیٰحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے بیان جاری کرتے ہوئے معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکام کو کشمیری عوام پر زیادتیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور خرم کو فوری طور رہا کرنا چاہیے۔‘‘

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیان میں خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’حکام نے ان پر غلط الزامات عائد کیے ہیں۔‘‘

بار ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ ’’خرم کی گرفتاری کا مقصد انسانی حقوق کے کارکنوں کو خاموش کرنا اور جموں و کشمیر کے عوام کی آواز دبانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:

کارکن خرم پرویز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا رد عمل: Mary Lawlor UN Special Rapporteur HRD

بار نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ خرم کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.