ETV Bharat / city

ٹیکہ لینے والے طلبا کے لیے اعلٰی تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم

جموں و کشمیر میں مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ تدریسی و غیرتدریسی عملے کو جون سے تعلیمی اداروں میں حاضر ہونے کے احکامات دیے گئے تھے اور طلباء کے لئے آن لائن تعلیم دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

corona
کورونا
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اعلی تعلیمی اداروں (کالج اور یونیورسٹیز) کو محدود اور ویکسینیٹیڈ طلباء کے کیے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ فی الحال اسکول بند رہیں گے۔

انتظامیہ کی سٹیٹ ایکزیکٹیو کمیٹی جو کووڈ وبا سے متعلق فیصلے لیتی ہے، نے آج حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں اعلی تعلیمی اداروں کو محدود تعداد اور ٹیکہ لینے والے طلبا کےلیے کھولنے کی اجازت دی ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ ضلع مجسٹریٹز کو کووڈ کی صورتحال کے مطابق اس پر حتمی فیصلہ لینے کے اختیارات بھی دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز سے طلبا کو مشکلات

واضع رہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو جون سے اداروں میں حاضر ہونے کے احکامات دیے گئے تھے اور طلباء کے لئے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں شام آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.