ETV Bharat / city

کرونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار: ڈاکٹر مشتاق راتھر - ڈائریکٹر ہیلتھ سرویسز کشمیر

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملکی سطح پر تیاری کی جارہی ہے۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں بھی تیاری جاری ہے۔

jk_ sri_ director health service_covid third wave_ preparations_7205518
ڈاکٹر مشتاق راتھر
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 12:40 PM IST

Updated : Aug 22, 2021, 1:12 PM IST

سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسیز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرات اور خدشات کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور مزید تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے ہسپتالوں میں نہ صرف آکسیجن کی فراہمی کو بغیر کسی خلل کے یقینی بنایا گیا، بلکہ تمام ضلع ہسپتالوں میں آئی سی یو بھی بنائے جارہے ہیں۔ ہر ایک ضلع ہسپتال میں 1000 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ تیسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کے خدشات کے دیکھتے ہوئے ضلع سطح کے ہسپتالوں میں تمام ساز و سامان سے لیس بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے مخصوص وارڈ بنائے جارہے ہیں تاکہ علاج و معالجہ کی سہولت بر وقت دستیاب رکھی جاسکے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اسٹاک کے لئے ادویات کا مزید آرڈر دیا جاچکا ہے تاکہ ہستپالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وادی کشمیر کے بڑے ہسپتالوں کو ممکنہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو ملحوظ رکھ کر تیاریاں کی جارہی ہیں بلکہ پرائمری تا سب ضلع ہسپتالوں کو بھی سہولت سے لیس کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: گپکار الائنس کی 24 اگست کو میٹنگ طلب

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کے وضح کئے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہے۔ ماسک پہنے اور سوشل ڈیسٹنسگ کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ہاتھوں کو بار بار دھونا نہ بھولے، کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی کورونا کی جنگ کو جیتا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Aug 22, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.