ETV Bharat / city

ہریانہ پولیس نے این ڈی پی ایس معاملے میں بڈگام کے دو افراد کو کیا گرفتار

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:26 PM IST

ہریانہ پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں ایک پٹھواری بھی شامل ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

ہریانہ پولیس نے بڈگام پولیس کی مدد سے دربل بمنہ کے عاشق حسین جو کہ پیشے سے ایک پٹھواری ہیں کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں دوسرے شخص کو وہاب پورہ میں گرفتار کیا گیا یے، جس کی شناخت ارشاد علی گنائی کے طور پر بتائی جارہی ہے۔

خبر کے مطابق ان افراد کو این ڈی پی ایس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں افراد کے خلاف سنہ 2019 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ عاشق کے خلاف سیکشن 21،29 این ڈی پی ایس کے تحت ایف آئی آر 633 درج ہے جب کہ ارشاد کے خلاف سیکشن 21 اور 25 این ڈی پی ایس کے تحت ایف آئی آر نمبر 433 درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بڈگام رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری

پانیپت پولیس کی ٹیم نے آج ضلع بڈگام آکر بڈگام پولیس کی مدد سے ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق ان دونوں افراد کو پانیپت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.