ETV Bharat / city

Hanjura Resigns PDP General Secretary: غلام نبی لون ہانجورہ نے دیا عہدے سے استعفیٰ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی لون ہانجورہ نے پی ڈی پی جنرل سیکریٹری اور پولٹیکل افیئرز کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا Hanjura Resigns PDP General Secretary ہے۔ تاہم وہ پارٹی کے بنیادی ممبر بدستور رہیں گئے۔

hanjura-resigns-as-pdp-general-secretary
غلام نبی لون ہانجورہ نے دیا عہدے سے استعفی
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 5:16 PM IST

سرینگر:یپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی ہانجورہ نے پی ڈی پی جنرل سیکریٹری اور پولٹیکل افیئرز کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ Hanjura resigns as PDP general secretary دیا ہے۔ لون نے آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو یہ استعفیٰ پیش کرکے کہا کہ کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے جنرل سیکریٹری عہدے اور پولٹیکل افیئرز کمیٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے رہے ہیں، تاہم وہ پارٹی کے بنیادی ممبر بدستور رہیں گے۔

یاد رہے کہ غلام نبی لون پی ڈی پی کے سینیئر رہنما ہیں جو ضلع بڈگام کے چرار شریف اسمبلی حلقے سے سابق رکن اور وزیر بھی رہے ہیں۔ وہ مرحوم مفتی سعید کے قریبی ساتھیوں میں گنے جاتے ہیں۔

پی ڈی پی ذرائع کے مطابق غلام نبی لون نے ناراض ہونے کے سبب ایسا قدم اٹھایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے 29 جنوری سنہ 2022 کو ان کے بیٹے مظفر نبی لون کو بڈگام ضلع میں پارٹی کے یوتھ نائب صدر بنایا گیا تھا تاہم ضلع میں پارٹی کے دیگر لیڈران نے مخالفت کی تھی کیونکہ لون کا بڑا فرزند گوہر نبی لون ضلع کے یوتھ صدر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.