ETV Bharat / city

سڑک کی خستہ حالی سے ہفونگین پورہ کے عوام پریشان - سڑک کی خستہ حالی سے ہفونگین پورہ کے عوام پریشان

ہفو نگین پورہ کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کو لے کر ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹاون سے بہت نزدیک ہونے کے باوجود ان کی سڑک اس قدر خستہ ہے کہ بارش پڑنے کے ساتھ ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

haffunageen
سڑک کی خستہ حالی سے ہفونگین پورہ کے عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 2:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاون ترال سے محض تین کلومیٹر دور ہفو نگین پورہ میں سڑک کی خستہ حالی سے مقامی آبادی گونا گوں مشکلات میں مبتلا ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کیا جائے۔

سڑک کی خستہ حالی سے ہفونگین پورہ کے عوام پریشان

ہفو نگین پورہ کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کو لے کر ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹاون سے بہت نزدیک ہونے کے باوجود ان کی سڑک اس قدر خستہ ہے کہ بارش پڑنے کے ساتھ ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندہ کنولنین سنگھ نے بتایا کہ انتظامیہ نے ان کے گاؤں کو یکسر نظرانداز کیا ہے جبکہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سومو سروس دستیاب نہ ہونے سے یہاں رہ رہے لوگوں کو زبردست مشکلات درپیش ہیں اور ان کو درد زہ میں مبتلا خواتین کو اسپتال میں بھرتی کرنے کے وقت دشورایاں پیش آتی ہیں جبکہ گاوں میں دیگر بنیادی سہولیات نہ کے برابر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ڈی سی امیدوار تو بن گئے لیکن اب ان کے پاس عوام کو چہرہ دکھانے کی فرصت بھی نہیں ہے۔

ایک اور مقامی باشندہ آر پی سنگھ نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی سے وہ تنگ آگئے ہیں اور کوئی بھی گاڑی چلے تو پیدل چلنے والے افراد کے چہرے دھول اور کیچڑ سے آلودہ ہوتے ہیں اور اس سڑک کی خستہ حالی کو لے کر وہ کئی بار حکام کے پاس بھی گئے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے سڑک کی فوری تجدید و مرمت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.