ETV Bharat / city

جی او سی وکٹر فورس میجر نے یتیم بچوں میں کتابیں تقسیم کئے - وکٹر فورس میجر جنرل راشم بالی

جی او سی وکٹر فورس نے پلوامہ کے ایک یتیم خانہ کا دورہ کرکے یہاں رہ رہے یتیم بچوں میں کتابیں وغیرہ تقسیم کئے۔

جی او سی وکٹر فورس میجر نے یتیم بچوں میں کتابیں تقسیم کئے

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:25 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) وکٹر فورس میجر جنرل راشم بالی نے یتیم ویلفیئر سوسائٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یتیم بچوں میں کتابیں، کپڑے اور غذائی اشیا تقسیم کئے۔

جی او سی وکٹر فورس میجر نے یتیم بچوں میں کتابیں تقسیم کئے
جی او سی وکٹر فورس میجر نے یتیم بچوں میں کتابیں تقسیم کئے

اس موقع پر جی او سی کے ہمراہ فوج کے دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے واشبگ علاقے میں واقع ایک یتیم خانہ کا دورہ کیا اور یہاں رہ رہے یتیم بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان بچوں میں کتابیں اور کپڑوں کے علاوہ مختلف قسم کے کھلونے بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ: مستحق نوجوانوں میں ’ممکن اسکیم‘ کے تحت کمرشیل گاڑیوں کی تقسیم

مقامی لوگوں نے فوج کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یتیم بچوں کے تئیں ہمدردی کو سراہا اور کہا کہ انسان دوست رویے نے پلوامہ کے نوجوانوں کو بدل دیا ہے۔ جی او سی کا چارج سنبھالنے کے بعد راشم بالی نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کی مالی، تعلیم میں مدد کے علاوہ ان کی کھیلوں کے شعبے میں بھی مدد کی ہے۔ جی او سی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے فوج اور وادی کے نوجوانوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوں گے جس سے وادی میں امن، ترقی اور خوشحالی کو مستحکم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.