سرینگر: غلام نبی آزاد کے ایک قریبی ساتھی نے ای ٹی وی بھارت کو نام مخفی رکھنے کے شرط پر بتایا کہ غلام نبی آزاد گزشتہ روز دہلی سے جموں آئے تھے اور پیر کو جموں میں پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پریس کانفرنس کے دوران آزاد اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے اور ساتھ ہی پارٹی کا نام بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد 27 ستمبر منگل کو کشمیر روانہ ہوں گے اور سرینگر میں کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے پچاس برس کے بعد کانگریس سے گزشتہ ماہ استعفی دیا اور اپنی نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ آزاد کے استعفی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے بارہ سابق اراکین اسمبلی نے کانگریس سے استعفی دیتے ہوئے آزاد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ آزاد کی نئی سیاسی پارٹی جموں و کشمیر میں کانگریس ووٹوں کو تقسیم کریں گی۔ جس سے حکمراں جماعت بی جے پی کو آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں فائدہ ہوگا۔ Ghulam Nabi Azad to announce new political party on Monday In Jammu
آزاد نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی، جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کی ریاستی درجہ کی بحالی، زمین اور نوکریوں کا تحفظ ان کے منشور میں ہوگا۔ Azad to announce new political party
یہ بھی پڑھیں : Rajni Patil Slams Ghulam Nabi Azad پارٹی میں غلام نبی آزاد کی کوئی حیثیت نہیں، کانگریس ایم پی رجنی پاٹل