ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے ضلع کے کھیربھوانی تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اے ایس پی گاندربل فیروز یحییٰ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی گاندربل، بی ڈی سی چیئرمین شیرپتھری اور ایس ایچ او کھیربوانی نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔
نکھل بورکر نے کہا کہ پولیس، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے تاکہ ضلع میں محفوظ اور پرامن ماحول قائم کیا جاسکے۔
- یہ بھی پڑھیں:سرینگر:سرینگرہوائی اڈہ بڑے ہوائی اڈوں کے زمرے میں شامل
- یہ بھی پڑھیں: پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز
- میانمار کی فوجی حکومت انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب: اقوام متحدہ
انہوں نے عوام اور سول سوسائٹی ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایس ایس پی گاندربل نے امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لوگوں کے تعاون کی تعریف کی اور میلہ کھیربھوانی اور امرناتھ یاترا جیسے مختلف اہم مواقع پر ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔