اس "فیول کارٹ" کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ بی پی سی ایل کمپنی کے ایشو کمار ٹیریٹری، سعید فیضان، عرفان اور محبوب عالم فلنگ اسٹیشن کے سربراہ موجود تھے۔
اس فیول کارٹ کا مقصد لوگوں کے دروازے پر ڈیزل کی آن ڈیمانڈ ڈلیوری ہے۔ یہ فیول کارٹ سروس جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے تاکہ لوگ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اس سے مستفید ہوں۔
یہ اقدام کورونا وباء کے پیش نظر اٹھایا گیا تاکہ لوگ کو پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی خریداری کے لئے نقل و حمل کو کم کرنے میں مدد ملے۔ اور کمپنی نے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی کوویڈ سیفٹی پروٹوکول بھی تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں :کیمور: بھارت پیٹرول پمپ کی ہوم ڈلیوری سروس کا افتتاح
اس سہولت کا فاعدہ اٹھانے نے کے لئے اپ اپنی ضرورت کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے گھر پر ہی ڈیزل منگوا سکتے ہیں۔ اور ڈیزل جلد ہی لوگوں کے دروازوں تک پہنچ جائیگا۔
لوگ ڈیبٹ کارڈ ،کریڈٹ کارڈ،یو پی آئی،پے ٹی ایم یا کیش آن ڈیلیوری سہولیات کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔