ETV Bharat / city

Friday Prayers Resumed in Jamia Masjid Srinagar: تیس ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر کے محراب اللہ اکبر کی آواز سے گونج اٹھے - میرواعظ محمد عمر فاروق

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں آج تقریباً 7 ماہ کے طویل عرصے کے بعد انتظامیہ نے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی۔ اس دوران آج جامع مسجد میں کافی مدتوں بعد نماز جمعہ کی ادائیگی سے پُر رونق اور روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ Friday Prayers Resumed in Jamia Masjid Srinagar

friday-prayers-resume-at-srinagars-jamia-masjid-after-30-weeks
تیس ہفتوں کے بعد جامع مسجد کے محراب اللہ اکبر کے آواز سے گونج اٹھے
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 5:54 PM IST

Updated : Mar 4, 2022, 7:40 PM IST

سرینگر: تقریباً 7 ماہ کے طویل عرصے کے بعد آج مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایسے میں 30 ہفتے بعد تاریخی جامع کے منبر و محراب واعظ و تبلیغ اور خبطہ جمعہ سے گونج اٹھے، جب کہ مدتوں بعد اس بڑی عبادت گاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے پُر رونق اور روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

تیس ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر کے محراب اللہ اکبر کی آواز سے گونج اٹھے

سنہ 2021 میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ہی اگچہ 6 اگست کو تقریباً 4 ماہ کے عرصے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، لیکن اس کے بعد یہ جامع مسجد پھر سے جمعتہ المبارک کے لیے مسلسل بند رہی۔ مجموعی طور گزشتہ مارچ سے اب تک 11 مہینے تک اس سب سے بڑی عبادت گاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد رہی۔

کافی وقت کے بعد جامع مسجد کو جمعہ کے لیے کھولے جانے پر نمازیوں کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔ ایسے میں لوگوں نے اس تاریخی جامع مسجد کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن کا انہیں بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔

یہ پہلا موقعہ نہیں تھا جب مرکزی جامع مسجد کے میناروں سے جمعہ کا خطبہ کافی وقت سے نہیں گونجا۔چھ صدی پُرانی اس جامع مسجد کو بند کرنے کا سلسلہ سنہ 2019 میں اس وقت شروع ہوا جب اسی سال اگست میں جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے وادی میں سخت ترین پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں اور پھر کورونا لاک ڈاؤن کے چلتے جامع نماز کے لیے بند رہی۔تاہم آج جمعہ نماز کی ادائیگی سے ان لوگوں کے دل شاد ہوئے جو یہاں دور دور سے نماز ادا کرنے کی غرض سے آیا کرتے ہیں۔

جامع مسجد کو کھولنے سے قبل ہی انجمن اوقاف جامع مسجد کے ملازمین اور عملے نے مسجد پاک کی صفائی سھترائی کا عمل انجام دیا تھا، تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:

Div Com, IGP Kashmir Visit Jamia Masjid Srinagar: صوبائی کمشنر، آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر کا دورہ کیا

جامع مسجد میں نماز جمع پر پابند ہٹانے پر اگرچہ عام لوگوں اور اوقاف کمیٹی نے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تاہم انہوں نے زود دیا کہ میرواعظ محمد عمر فاروق Mirwaiz Umer Farooq جوکہ گزشتہ ڈھائے برس سے خانہ نظر بند ہیں انہیں بھی اب فوری طور رہا کیا جانا چائیے،تاکہ وہ تبلیغ و ترویخ کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرے کا اپنا منصبی اور ملی فریضہ انجام دے سکیں۔

جموں وکشمیر کے عوام کے تمام طبقوں،علماء، مشائخ ،ائمہ، تعلیمی انجمنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کے علاوہ سماجی اور سیاسی جماعتوں نے بھی میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا یے۔

Last Updated : Mar 4, 2022, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.