ETV Bharat / city

Mega Surgery Camp: وادی کے پانچ اضلاع میں میگا سرجری کیمپ کے دوران 2140 سرجریز کی جائیں گی

author img

By

Published : May 11, 2022, 2:21 PM IST

محکمۂ صحت کی جانب سے وادی کے 5 اضلاع میں 11 مئی سے شروع ہونے والے 8 روزہ میگا سرجیکل کیمپ کے دوران 2140 چھوٹی بڑی جراحیاں انجام دی جارہی ہیں۔ Free mega surgery camp in Jammu and Kashmir

وادی کے پانچ اضلاع میں میگا سرجری کیمپ کے دوران 2140 سرجریز کی جائیں گی

وادی کے 5 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے 4 اضلاع میں سرجریز کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں اور یہ جراحیاں جی ایم سی بارہمولہ، ایس ڈی ایچ سوپور، ضلع اہسپتال پلوامہ اور ضلع اسپتال گاندربل میں انجام دی جائیں گی۔ سرجریوں کے اس میگا کیمپ میں Rotatary club کے44 جب کہ کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں تعینات 160ڈاکٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ Mega surgery camp in Kashmir۔ محکمۂ صحت کی جانب سے میگا سرجری کیمپ کے لیے بنائے گئے منصوبہ کے مطابق گاندربل ضلع میں 8 روز کے دوران 417 جراحیاں انجام دی جائیں گی اور اس کے لیے ضلع میں روٹیٹری کلب کے 8 اور دیگر 46 مقامی ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ ضلع میں جراحیوں کے لیے 360 مریضوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جی ایم سی بارہمولہ ضلع میں جراحیوں کے کیمپ کے لیے 664 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ جی ایم سی بارہمولہ میں 11غیر ریاستی اور 10مقامی ڈاکٹر دستیاب رہیں گے۔ اسی طرح کپوارہ کے سب ضلع اسپتال میں جراحیوں کے لیے 656 مریضوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ضلع میں میگا سرجری کیمپ کے لیے 67 ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 10 غیر ریاستی ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ادھر وسطی ضلع بڈگام میں 43مریضوں کی سرجریز کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.