ETV Bharat / city

ماگام: مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر عوام میں خوشی - مریضوں نے کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا

کیمپ میں مریضوں کے علاج کے لیے مختلف ماہر ڈاکٹروں کو بلایا گیا تھا۔ کیمپ میں کافی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آئے، مریضوں نے کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ التجا کی اس طرح کے طبی کیمپوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ غریبوں کا مفت اور بہتر علاج ہو۔

مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر عوام میں خوشی
مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر عوام میں خوشی
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 7:51 PM IST

دور دراز علاقوں میں بس رہے لوگوں کی اکثر یہی شکایت رہتی ہے کہ انہیں بہتر طبی سہولیات مہیا نہیں کرائی جارہی ہیں۔ ان شکایات کے پیش نظر آج 'بیٹر ہوپ' نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے مفت میڈیکل کیمپ نوری پورہ ماگام میں منعقد کیا۔

مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر عوام میں خوشی

آپ کو بتادیں اس آج 'بیٹر ہوپ' تنظیم کو رضاکارانہ طور پر مختلف طلبہ کی جماعتیں چلا رہی ہیں۔ اس کیمپ میں ضلع بڈگام اور بارہمولہ کے دیہی اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کو مفت علاج اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

کیمپ میں مریضوں کے علاج کے لیے مختلف ماہر ڈاکٹروں کو بلایا گیا تھا۔ کیمپ میں کافی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آئے، مریضوں نے کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ التجا کی اس طرح کے طبی کیمپوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ غریبوں کا مفت اور بہتر علاج ہو۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: گریز میں موبائل ٹاور کا افتتاح، 4جی خدمات کا آغاز

واضح رہے کہ 'بیٹر ہوپ' نامی یہ تنظیم طلبہ کی جماعتوں نے اس غرض سے بنائی ہے تاکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کی ہر طرح سے مدد ہوسکے۔ یہ تنظیم ایمرجنسی میں بھی مریضوں کے علاج کے لیے مدد بھی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.