ETV Bharat / city

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:10 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں ایک مفت بریسٹ کینسراسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ
میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں ایک مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں ایک مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وکاس شرما، ڈاکٹر نور علی پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ نے کیا۔ اس موقع پرایس ایس بیدی (بزنس ڈیولپمنٹ مینجر) ساگر کول (ایریا سیلز مینیجر) بھی موجود تھے۔ چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'ہم بھارت میں چھاتی کے کینسر میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ خواتین کو کھو رہے ہیں' ان خواتین کا ایک بڑا حصہ 50 سال سے کم عمر کا ہے۔

اس بیماری کے تعلق سے تعلیم اور آگاہی کی کمی اور چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ پروگرام کا نہ ہونا ہے، چھاتی کے کینسر کی تشخیص نسبتا آخری مرحلے پر ہوتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے مشورہ دیا کہ اسکریننگ کو ایک جاری عمل کے طور پر اور دور دراز علاقوں میں بھی خواتین کے لیے یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

ڈاکٹر نور علی پرنسپل نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں بریسٹ اینڈ سروائیکل کینسر اسکریننگ کم ٹریننگ سینٹر کی مستقل سہولت موجود ہوگی، تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو خدمات فراہم کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: جواں سال خواتین میں بریسٹ کینسر کیوں بڑھ رہا ہے؟

جی ایم سی ڈوڈہ اور دور دراز علاقوں میں اسکریننگ کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ کیونکہ یہ آلہ پورٹیبل ہے اور اسے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.