مرکزی اقلیت امور کی وزارت کی جانب سے وقف بورڈ کے لئے چار ممبران کو نامزد کر کے انہیں تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے Waqf Board J&K Members Nominated ہیں۔
ان ممبران میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی، سید محمد حسین، ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سہیل قاضمی کے علاوہ نواب دین ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، ادھمپور کو بحیثیت وقت بورڈ کے سکریٹری کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ان ممبران کی تقرری اس لیے عمل میں لائی گئی تاکہ جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کے زیر نگرانی عبادت گاہوں کی تعمیر و ترقی اور دوسرے کام کاج کو بہتر طور انجام دیا جاسکے۔
جموں وکشمیر کی خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی اقلیتی امور کی وزارت نے وقف بورڈ کے لیے چار ممبران کا انتخاب کرکے ان کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
جموں و کشمیر وقف بورڈ جو کہ ایک خودمختار ادارہ ہے کو جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد بورڈ کا آئین بھی منسوخ ہوگیا،جبکہ وقف بورڈ گزشتہ دو برسوں سے بغیر ممبران کے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:J&K Waqf Board Members: جموں کشمیر وقف بورڈ کے لیے پانچ ممبران منتخب
تاہم اب تک اقلیتی امور کی وزارت نے وقف بورڈ کے لیے بورڈ آ ف گورنرس کاقیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے ہے او نہ ہی مزکورہ افراد کو تعینات کرنے کے بارے میں بورڈ آف گورنرس کی حیثیت سے تعینات کرنے کا کوئی عندیہ دیا گیا ہے۔
مرکزی اقلیتی وزارت کی جانب سے صرف مذکورہ افراد کی تعیناتی کے احکامات صادر کیے گئے ہے اور ان ممبران کا معیاد کار پانچ برس ہوگئی۔