پلوامہ: وادی کشمیر میں کھیل کود کو فروغ اور نوجوانوں کو کھیل کود سے جوڑنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محمکہ کھیل کی جانب سے بھی اقدام کئے جارہے ہیں۔ ان اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کود کے رجحان کو فروغ دینا اور ان کی صلاحیتوں کا نکھارنا ہے۔ اس مقصد کے حوالے سے ضلع پلوامہ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ Football Tournament Organized in Pulwama by Sports Department
اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری (پلوامہ) فاروق احمد ملک، ضلع ترجمان (پلوامہ) شبیر احمد وانی اور ایس ایچ او (کاکاپورہ) چودھری حفیظ تھے۔
اس موقع پر سجاد رینا نے کہا کہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اس لیے کیا گیا تاکہ نوجوان منشیات اور دیگر چیزوں سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیت میں نکھار پیدا ہوگا اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ علاقے کے نوجوان ملکی سطح پر کھیل کر وادی کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں مارول اور اس کے متصلہ علاقوں کی 14 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخر میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نواز جائے گا۔
مزید پڑھیں:کشتواڑ میں اتھلیٹکس کھیل کا افتتاح