ETV Bharat / city

مصنوعی روشنی میں پہلا فٹ بال میچ - Kashmir

شائقین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ایسٹرو ٹرف ٹی آر سی سرینگر میں پہلی دفعہ انڈیا سٹار الیون اور جے کے سٹار الیون کے درمیان مصنوعی روشنی کے دوران فٹ بال میچ کھیلا گیا۔

کشمیر : مصنوعی روشنی میں پہلا فٹ بال میچ
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 10:18 PM IST

سابق قومی فٹ بال کھلاڑیوں بیچنگ بھوٹیہ، رینڈی سنگھ اور معراج الدین وڈو کی جھلک دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورسٹ ریسپشن سینٹر (ٹی آر سی) کی ایسٹرو ٹرف ریاست میں فٹ بال کے شائقین کے لیے ایک اہم میدان کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

ایک مقامی فٹ بال کھلاڑی نے بتایا کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہے اور ہم حکومت سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ ریاست کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے مزید ایسی سہولیات قائم کی جائیں۔
ٹرف پر جے کے سٹار الیون اور انڈیا سٹار الیون کے مابین شام سات بجے ایک نمائشی میچ کھیلا گیا جو انڈیا سٹار الیون نے جیت لیا۔ اس سے پہلے گورنر کے صلاحکار کے وجے کمار، کے کے شرما، خورشید گنائی، کے سکندن اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے میدان میں اس فلڈ لائٹ سہولت کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، سیکرٹری سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان، ایس ایس پی سری نگر حسیب مغل کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی مشیروں کے ہمراہ تھے۔
صلاحکاروں نے نوجوان طلبا، کھیل شائقین اور ملکی فٹ بالروں سے بات کر کے انہیں ریاست میں کھیل کود کو واپس پٹری پر لانے کے لئے اپنا رول ادا کرنے پر زور دیا۔
صلاحکار وجے کمار نے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھلاڑیوں کو مختلف سطح پر اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ نہیں ملتا ہے اس لئے سرکار نے کھیل کود کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوان جموں وکشمیر کا مستقبل بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں البتہ انہیں موقعہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثنا صلاحکار خورشید احمد گنائی نے میدان میں ڈریسنگ روم اور سٹیٹ فٹ بال اکاڈمی آفس کمپلیکس سمیت کئی دیگر سہولیات کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر 15 برس اور 13 برس سے کم عمر کے زمروں کی سٹیٹ فٹ بال اکاڈمی کے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کے علاوہ انہیں گریجویشن سرٹیفکیٹ اور دیگر ایوارڈ بھی فراہم کئے گئے۔
سٹیڈیم کو 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں 15 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سٹیڈیم میں حال ہی میں آئی لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں رئیل کشمیر ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ریاست سے معراج الدین وڈو اور اشفاق احمد جیسے مایہ ناز کھلاڑی سامنے آئے ہیں جنہوں نے ملک کی معروف ٹیموں کولکتہ جائنٹس، موہن بگان اور دیگر کلبوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.