ETV Bharat / city

Fire Broke out in SP college Srinagar: ایس پی کالج سرینگر کے ہاسٹل میں آگ کی واردات

author img

By

Published : Nov 28, 2021, 6:05 PM IST

سرینگر میں واقع سری پرتاپ کالج Sri Pratap College Srinagar کے ہوسٹل کے ایک کمرے میں اتوار کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران ہوسٹل Hostel کے دیگر کمروں میں رہ رہے طلبا نے آگ کو دیکھتے ہوئے اپنا سازومان اور کتابیں باہر نکالنا شروع کیا، لیکن فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز Fire and Emergency Services کی بر وقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو مزید کمروں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ Short circuit بتایا جا رہا ہے۔

ایس پی کالج سرینگر کے ہاسٹل میں آگ کی واردات

ایس پی کالج سرینگر SP Collage Srinagar کے ہاسٹل مں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔ تاہم آگ کی شدت کم ہونے اور بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹلا اس دوران کسی طرح کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اتوار کی دوپہر ہوسٹل کے ایک کمرے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اس دوران ہوسٹل Hostel کے دیگر کمروں میں رہ رہے طالب علموں Students نے آگ کو دیکھتے ہوئے اپنا اپنا سازومان اور کتاب باہر نکالنا شروع کیا البتہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز Fire and Emergency Services کی بر وقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ مزید کمروں تک پھیلنے سے روکا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔

طلباء نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہوسٹل میں بجلی کی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ وہیں انہوں نے کالج انتظامیہ سے اپیل کی ان بوسیدہ تاروں کو تبدیل کیا جائے تاکہ اس طرح کی ورداتیں پیش نہ آئیں۔

موقعے پر موجود فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے نگران افسر عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ہیڈ کواٹر سے فائر ٹینڈرس یہاں وقت پر پہنچائے گئے، وہیں آس پاس کے دیگر فائر اسٹیشنوں سے بھی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے منگوائی گئیں، تاہم آگ اتنی شدت میں نہ ہونے کےباعث ایک ہی فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر کنٹرول پا لیا گیا۔

  • مزید پڑھیں: سرینگر میں دم گھٹنے سے عمر رسیدہ خاتون کی موت

واضح رہے اتوار کی صبح سرینگر کے کاوڈارہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دم گھنٹے سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.