سرینگر: محبوبہ مفتی نے آج ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کے عیدگاہ پر وقف بورڈ کی طرف سے حالیہ بیان سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور عیدگاہ کی اراضی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ اور انتظامیہ کو اپنی پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ اس سے قبل بھی پیر پنجال میں وقف بورڈ نے وہاں کے عوام کے درمیان خدشات اور انتشار پھیلایا ہے۔ Mehbooba Mufti On Waqf Properties
قابل ذکر ہے کہ وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے متعدد بار کہا ہے کہ عیدگاہ وقف بورڈ کی جائیداد ہے اور اس پر کینسر ہستپال تعمیر کیا جائے گا۔ وہیں کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ عیدگاہ میدان پر نوجوانوں کی سہولیات کے لیے کھیل کا میدان بنایا جائے گا ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ منتخب سرکار نہیں ہے اور اس کو مسلمانوں کی نمائندگی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ Mehbooba Mufti On Waqf Properties
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on J&K Dispute جموں و کشمیر مسئلے پر پاکستان سے بات کرنے کی ضروت