مرکزی وزیر رہ چکے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس سے قبل تین بار پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ تین مرتبہ ریاست جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں ڈاکٹر امبیدکر کے بنائے ہوئے آئین کی حفاظت کرنی ہوگی۔‘‘
انہوں نے دفعہ 35اے اور 370کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان دفعات کا ہر صورت میں دفاع کرنا ہے کیونکہ ’’انکی نیت صحیح نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والی حکومت جموں کشمیر کے ساتھ انصاف کرے گی اور پاکستان سے مذاکرات کرے گی تاکہ ’’اس خون خرابے، شیلنگ پکڑ دھکڑ اور مصیبت سے ہم آزاد ہو سکیں۔‘‘
اس دوران عمر عبداللہ نے نریندر مودی اور امیت شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پچھلے پانچ سال تو گزر گئے، امید ہے کہ اس بار مودی سرکار سب کو ساتھ لیکر چلے گی‘‘