ETV Bharat / city

سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ختم - kashmir news

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے 24 گھنٹے بعد سکیورٹی فورسیز نے بدرہامہ شوپیان سے محاصرہ ختم کر دیا ہے۔عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ختم
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 8:03 PM IST

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ساڑھے چھ بجے فوج کی23 پیرا ایس آو جی شوپیان اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے بدرہامہ میں مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

اسی دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔تھوڑی دیر فائرنگ کا تبادلہ جاری پھر تھم گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید سکیورٹی فورسیز کو تعینات کیا گیا جنہوں نے پورے علاقے کو سخت ترین محاصرے میں لیا۔

رات بھر محاصرہ جاری رہا جو آئندہ روز دن کے قریب 5 بجے ختم ہوا۔فائرنگ کے تبادلے اور 24 گھنٹے کے محاصرے کے بعد فورسز کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔
اس دوران یہ افواہ بھی تھی کہ ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم موقع سے کسی بھی عسکریت پسند کی لاش نہیں ملی۔
ضلع شوپیان میں بدھ کے روز ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر قصبہ شوپیان کے علاوہ زوورہ، دیگام، بدرہامہ،تولی ہالن،ناگبل،اور لمنیمرگ شوپیان کے تمام اسکولوں کو آج بند کردیا گیا تھا۔

Intro:عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے 24 گھنٹے بعد محاصرہ ختم۔

Body:
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے بیچ ہوے فائرنگ کے تبادلہ کے 24 گھنٹے بعد فورسز اہلکاروں نے بدرہامہ شوپیان سے محاصرہ اٹھایا اس دوران عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ساڑھے چھ بجے فوج کی23 پیرا ایس آو جی شوپیان اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے بدرہامہ مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی چھپے بیٹھنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی اسی دوران عسکریت پسندوں ٗنے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکی فورسز اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی۔کچھ ہی پل تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جو بعد میں تھم گیا۔

گولیوں کے تبادلہ کے بعد فورسز کی مزید نفری کو جائے جھڑپ پر لایا گیا جنہوں نے پورے علاقے کو سخت ترین محاصرے میں لیا۔رات بھر محاصرہ جاری رہا جو اگلے دن کے قریب 5 بجے تک جاری رہا۔فائرنگ کے تبادلہ اور 24 گھنٹے کے محاصرے کے بعد فورسز اہلکاروں کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔
اس دوران یہ افواہ بھی تھی کہ ایک عسکریت پسند کو مارا گیا تاہم جاے جھڑپ کسی بھی عسکریت پسند کی لاش نہیں ملی۔
ضلع شوپیان میں بدھ کے روز ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر قصبہ شوپیان کے علاوہ زوورہ، دیگام، بدرہامہ،تولی ہالن،ناگبل،اور لمنیمرگ شوپیان کے تمام اسکولوں کو آج بند کردیا گیا تھا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.