سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز خواجہ سراؤں کے لیے ویلفیئر بورڈ کو ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق) رولز 2020 کے کلاسز 10 (1) کے تحت تشکیل دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "خواجہ سراؤں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹرانس جینڈر ویلفیئر بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے جس کے ذریعے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سرکاری اسکیموں اور فلاحی اقدامات تک ان کی رسائی میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔" سنہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر میں خواجہ سراؤں کی کل آبادی 4,137 تھی۔ Welfare Board for Transgender
حکمنامے کے مطابق ، بورڈ کے صدر چیف سکریٹری ہوں گے جبکہ داخلہ، مالیات، صحت ، طبی تعلیم، اسکول کی تعلیم، سماجی بہبود اور قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے محکموں کے انتظامیہ سکریٹریز اس کے ممبر ہونگے۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود جموں و کشمیر بھی اس بورڈ کے ممبر ہونگے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ "سائر احمد بٹ (نائب صدر، پلزون فاؤنڈیشن بمنہ سرینگر)، اعزاز احمد وانی ولد سون اللہ وانی ساکن گلوان پورہ سبدان، بڈگام، حاجی میا سائرہ دختر میاں جانکی ساکن شہیدی چوک جموں اور مدن لال ولد مرحوم لہڑی رام ساکنہ وارڈ نمبر 13 ہیرا نگر بھی اس بورڈ کے ممبر ہوں گے۔