ETV Bharat / city

بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔

بارہمولہ  انکائونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 12:35 PM IST

Updated : Aug 22, 2020, 2:24 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے کریری، سالوسہ علاقے میں ہفتہ کی صبح شروع ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم تصادم ابھی جاری ہے۔

بارہمولہ انکائونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

ذرائع کے مطابق فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کی 52 آر آر اور جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور اس طرح فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔

بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

علاقے کے سبھی خارجی و داخلی راستوں کو مکمل طور پر خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Aug 22, 2020, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.