تفصیلات کے مطابق ترال کے ہردومیر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع Presence of Militants موصول ہونے پر فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن Search Operation شروع کیا۔
اس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کی۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت عادل رسول ساکن ڈاڈسرہ اور ندیم احمد بٹ ساکن قویل شکارگاہ کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں عسکریت پسند مقامی تھے۔
مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو ایک کے رائفل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق ممنوعہ تنظیم انصار الغزوۃ الہند کے ساتھ تھا اور وہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسز میں مطلوب تھے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جس گھر میں یہ عسکریت پسند چھپے تھے اس کے مالک کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم پولیس سے اس کی تصدیق نہیں ہو پائی۔ علاقے میں حالات کنٹرول میں ہیں۔
مزید پڑھیں:Encounter in Shopian: شوپیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، مکمل تفصیل
اس سے قبل آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔