سرینگر کے نوگام میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ آج صبح سے جاری انکاونٹر ختم ہوگیا۔ سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق ’باوثوق اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے نوگام کے شنکرپورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکوریٹی فورسس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ انکاونٹر میں ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ Srinagar encounter ends, 3 militants killed
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ’تلاشی مہم کے دوران جیسے ہی سیکوریٹی فورسس کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو عسکریت پسندوں نے فورسس پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔ تازہ اطلاع کے مطابق سیکوریٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جس میں سے ایک عسکریت پسند کا تعلق گذشتہ دنوں کھنو علاقہ میں سرپنچ سمیر بھٹ کے قتل سے بتایا گیا ہے۔
انکاونٹر کے بعد تینوں عسکریت پسندوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے تینوں عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
دریں اثنا، ریلوے حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر بانہال سے بارہمولہ تک ٹرین خدمات کو بھی معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے گزشتہ روز جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔