سرینگر: جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہڈیوں کے واحد خصوصی ہسپتال میں آتشزدگی کے وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے اور آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہی کام ہو رہا ہے۔ Fire Breaks Out at Bone & Joint Hospital Barzulla
جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ "ہسپتال میں گذشتہ روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی کی شروعات اسپتال کے ایمرجنسی تھریٹر میں شروع ہوئی، تاہم بعد میں آگ اسپتال کی پوری عمارت میں پھیل گئی۔ فائر محکمے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے وقت رہتے ہوئے آگ پرقابو پا لیا گیا، ورنہ کفی تباہی مچ سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال کی غیر متاثرہ عمارت میں او پی ڈی اور ایمرجنسی سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ شروع کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "تمام ہسپتالوں کا آڈٹ کیا گیا ہے اور اسی مطابق کام چل رہا ہے۔ دو ڈاکٹر مریضوں کی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔"
وہیں پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سمیعہ راشد نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
Barzulla Hospital Fire Incident: برزولہ ہسپتال میں آتشزدگی، تباہی کے مناظر
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور بون اینڈ جوائنٹ اسپتال بارزلہ کی غیر متاثرہ عمارت میں او پی ڈی اور ایمرجنسی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔