ETV Bharat / city

کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے اجازت نہیں - عید کی نماز

کمشنر پنڈورنگ پولے نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر وادی میں عید کی نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کےلیے اجازت نہیں

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:15 PM IST

پنڈورنگ پولے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق جاری ایس او پی اور تیسری لہر کے خدشات کو نظر میں رکھتے ہوئے عید کے موقع پر اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں 31 جولائی کے بعد اعلیٰ تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان

جموں و کشمیر میں 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ میں بھی عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اگرچہ کہ جموں و کشمیر میں نافذ لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے۔ بازاروں کو کھول دیا گیا ہے اور آمد ورفت پر سے بھی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم تعلیمی ادارے اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ عید کی نماز پر پابندی کی وجہ سے لوگوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.